آج کل ایک منفرد انداز کا فراڈ کیا جارہا ہے۔ صارف کو اسٹیٹ بینک کا اہلکار بن کر ٹیلی فون کیا جاتا ہے اور ان سے ذاتی معلومات مانگی جاتی ہیں، اس معلومات سے صارف کے بینک اکاؤنٹ سے رقم جعلی طریقے سے منتقل کردی جاتی ہے۔ اس ویڈیو میں جعلسازی کے طریقے سے آگاہ کیا جارہا ہے تاکہ آپ محتاط رہیں اور کسی بھی جھانسے میں نہ آئیں