امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس کی وباء کا الزام ایک بار پھر چین پر لگاتے ہوئے اس کو چائنہ وائرس اور کنگ فو وائرس کا نام دے دیا۔

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس کی وباء کا الزام ایک بار پھر چین پر لگا دیا ہے۔

امریکی ریاست اوکلاہاما کے شہر ٹلسا میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کو کئی نام دیئے جا سکتے ہیں۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ کورونا کو چائنہ وائرس اور کنگ فو وائرس بھی کہا جا سکتا ہے۔

امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ ہماری حکومت کے اقدامات نے ہزاروں امریکیوں کی جانیں بچائی ہیں۔