یہ ریسرچ رپورٹ تین ہفتے قبل ایک میڈیکل ویب سائٹ پر شائع ہوئی تھی جس کی اب تک عالمی ادارہ صحت یا ایف ڈی اے جیسے کسی مستند ادارے نے توثیق نہیں کی ہے۔
رپورٹ میں بنگلہ دیش کے ممتاز کلینیشن ڈاکٹر طارق عالم نے بتایا ہے کہ مچھر جیسے کیڑوں کے کاٹنے سے پیدا ہونے والے انفیکشن کی دوا آئیورمیکٹن (Ivermectin)
اور ڈوکسی سائکلین نامی اینٹی بائیوٹک کا کمبی نیشن جن مریضوں کو دیا گیا ان میں تیزی سے کورونا وائرس ختم ہو رہا ہے۔
ڈاکٹر طارق عالم کے مطابق جن جن مریضوں کو ان دونوں ادویہ کا کمبی نیشن دیا گیا ان میں تین دن میں کورونا کی علامتیں نصف رہ گئیں اور چوتھے روز ان کا ٹیسٹ بھی منفی آیا۔
انہوں نے کہا کہ اچھے رزلٹس آنے کے بعد بنگلہ دیش میں ڈاکٹرز کورونا کے مریضوں کو آئیورمیکٹن
اور اینٹی بائیوٹک ڈوکسی سائکلین کا کمبی نیشن ہی تجویز کر رہے ہیں۔
اسی طرح کا ایک دعویٰ آسٹریلیا کے شہر میلبورن کے موناش بائیو میڈیسن انسٹی ٹیوٹ کی رپورٹ میں بھی کیا گیا ہے۔
آسٹریلوی ادارے کی رپوٹ کے مطابق آئیورمیکٹن اڑتالیس گھنٹے میں کورونا وائرس کا خاتمہ کرسکتی ہے۔

0 Comments