کراچی: چیئر مین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے کہا ہے کہ فواد چودھری کی کوئی حیثیت نہیں، وہ دین کے معاملات میں مداخلت کرتے ہیں، ان پر پابندی لگانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ ہم پر کسی صدر یا وزیراعظم کا کوئی دباؤنہیں، اگر دباؤہوا تو مستعفی ہو جائینگے۔ صرف شریعت پر عمل کرنے کے پابند ہیں، ہمارے لیے دین اہم ہے۔مفتی منیب کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر فواد چودھری کی کوئی حیثیت نہیں، ان پر پابندی لگانے کا مطالبہ کرتے ہیں، فواد چودھری اپنے آپ کواپنی وزارت تک محدود رکھیں۔ وہ دین کے معاملات میں مداخلت نہ کریں۔