فیس بک کی جانب سے ایک نئی ایپ متعارف کروائی گئی ہے جس کے ذریعے سے اب یوزر  لوگوں کے شارٹ ویڈیو کلپس کو دوبارہ استعمال کرکے میوزک  تخلیق کرسکیں گے۔ اس نئی ایپ کے استمعال سے سوشل میڈیا سے نت نئی چیزیں جیسے ٹک ٹاک سے چیزیں لیکر اس سے کچھ نیا کر سکیں گے۔
 یہ ایپ جسکا نام کولیب ہے، اور فیس بک کے نئے پروڈکٹ ایکسپیرمینٹیشن گروپ میں موجود ہے، فی الحال آئی فون کے صارفین کے لیے بِیٹا ورژن متعارف کرایا گیا ہے۔ اس سے یوزر مختلف انسٹرومنٹ مثلاً ڈرمز یا گٹار یا پھر گانا گاکر تین الگ شارٹ ٹرم ویڈیوز ریکارڈ کرسکتے ہیں۔
موسیقی سے منسلک یہ مختلف حصے یا جزو ریکارڈ کرنے کے بعد یوزر چاہے تو تنہا یا پھر کسی دوست کے ساتھ ویڈیوز کو ایڈیٹ کرکے ایک گانا تخلیق کرسکیں گے۔